پنجابی اور اردو ٹیٹ کا امتحان 9 دسمبر کو

تاثیر،۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

دھرم شالہ، 05 دسمبر: پنجابی اور اردوٹی اے ٹی کا امتحان ہماچل پردیش اسکول ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ 9 دسمبر کو لیا جائے گا۔ ان دونوں امتحانات کے لیے ایک ایک امتحانی مرکز بنایا گیا ہے۔ پنجابی ٹیٹ کے امتحان میں 114 امیدوار ہیں جبکہ اردو ٹی اے ٹی کے امتحان میں صرف آٹھ امیدوار ہیں۔
بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر وشال شرما نے بتایا کہ اتوار 9 دسمبر کو ہونے والے دو مضامین کے ٹی اے ٹی امتحان کے لیے امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے لنک پر اپنا درخواست نمبر یا تاریخ پیدائش درج کرکے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔