انک کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ

تاثیر،۱۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 10 دسمبر:مودی نگر سکھیڈا ہزاری انڈسٹریل ایریا میں اتوار کو ایک انک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ا?گ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس زبردست آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ نے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔
چیف فائر آفیسر راہل سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی صبح مودی نگر تھانہ علاقے کے سکھیڈا ہزاری صنعتی علاقے میں ایک انک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے خود پانی ڈالا، جب آگ قابو سے باہر ہو گئی تو انہوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کو کوتوالی سے دو گاڑیاں، مودی نگر سے دو، صاحب آباد سے دو گاڑیاں اور ایک اور گاڑی بلانی پڑی۔