بچہ رائے کے ٹھکانوں سے 3 کروڑ نقد برا?مد ، 24 گھنٹے تک ای ڈی کا چھاپہ

تاثیر،۱۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 دسمبر:۔ بہار کے سر خیو ں میں رہا ٹاپر گھوٹالے کے اہم ملزم امت کمار عرف بچہ رائے کے ویشالی واقع بھگوان پور رہائش پر ای ڈی کی چھاپہ ماری مکمل ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح 5:00 بجے سے اتوار کی صبح 4:00 بجے تک ای ڈی نے بچہ رائے کے تین ٹھکانہ پر چھاپہ ماری کی ہے۔ پہلا ٹھکانہ بھگوان پورواقع رہائش گاہ اور دوسراٹھکانہ کالج سمیت د یگرٹھکانہ شامل ہے۔ حالانکہ چھاپہ ماری مکمل ہونے کے بعد ای ڈی کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ذرائع کی مانیں تو ای ڈی نے بچہ رائے کے ٹھکانے سے 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور 80 سے زیادہ جائیداد کے دستاویزات برا?مد کیے ہیں۔ ای ڈی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ کچھ دنوں میں بچہ رائے نے ای ڈی کی طرف سے ضبط کی گئی زمین پر تعمیر شروع کر دی تھی۔ جس کو لے کر ای ڈی پٹنہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے امت کمار عرف بچہ رائے کے خلاف بھگوان پور تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔اس کے بعد ہفتہ کی صبح ای ڈی کی ٹیم نے بھگوان پور میں بچہ رائے کی رہائش گاہ اور ٹیچرس ٹریننگ کالج سمیت تین مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ ٹیم نے اتوار کی صبح چار بجے تک تینوں مقامات پر مکمل چھان بین کی۔ تاہم چھاپہ ماری کے بعد ای ڈی ٹیم نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
ای ڈی کے چھاپہ ماری کو لے کر ویشالی کے بھگوان پور میں دن بھر ہنگامہ ہوا۔ ای ڈی کی ٹیم ہفتہ کی صبح 5:00 بجے امت کمار عرف بچہ رائے کے گھر پہنچی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی کی گاڑیاں مسلسل ا?مدو رفت کر رہی تھی۔ دوپہر کو پیسے گننے والی مشین منگوائی گئی۔ خیال تھا کہ چھاپہ ایک دو گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا ، لیکن ا?پریشن 24 گھنٹے جاری رہا۔