شادی کے تقریب کے دوران ڈی جے گاڑی کے زد میں آکر آٹھ سالہ طالب علم پریانشو کی موت

تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے کٹکا پنچایت کے دہسل گاؤں میں اتوار 10 دسمبر کی شب ایک شادی کی تقریب میں بج رہے ڈی جے گاڑی کے زد میں آکر سنیل پنڈت کا اکلوتا بیٹا پریانشو کمار 8 سالہ کی موت ہو گئی حادثے کے بعد کہرام مچ گیا اور شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی مقامی لوگوں کی  سوجھ بوجھ سے  شادی پرامن ماحول میں ہو گئی شادی کی تقریب میں مہمان نوازی کے بعد نو شادی شدہ دولہا اور دلہن کو رات کو ہی رخصت کر دیا گیا موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانے کی پولیس نے بچے کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا بتایا جاتا ہے کہ منوج پنڈت کی بیٹی نیتو کماری کی شادی کے موقع پر ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ خواتین اور بچے پوجا کے لیے گاؤں کے مندر جارہے تھے جب کہ تمام تیاریاں مکمل ہونے کے بعد سمستی پور ضلع کے سندھیا تھانہ حلقہ کے بستی گاؤں سے بارات بڑی شان و شوکت سے لڑکی کے دروازے تک پہنچ گئی تھی اور ڈی جے گاڑی کے ساتھ پوجا کے لیے گاؤں میں مندر جا رہے تھے اسی دوران سنیل پنڈت کا آٹھ سالہ اکلوتا بیٹا پریانشو کمار ڈی جے گاڑی کے قریب گر گیا اور ڈی جے گاڑی کا پیچھے کا چکا اُس پر چڑھ گیا جسکے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا زخمی بچے کو علاج کے لئے دربھنگہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بچے کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا جہاں اتوار کی شب پٹنہ لے جانے کے دوران بچے نے راستے میں ہی دم توڑ دیا بچے کی موت کی خبر عام ہوتے ہی گاؤں میں سوگ کی لہر دور گئی متوفی بچے پریانشو کے دادا سادھو پنڈت نے بتایا کہ لگاتار تین پوتیوں کی پیدائش کے بعد ان کے ہاں اکلوتا بیٹا پیدا ہوا تھا تھانہ صدر شیلیش کمار نے بتایا کہ ڈی جے کو موقع سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تھانہ میں محفوظ رکھا گیا ہے ڈی جے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا مکھیا کسلے کمار نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  متوفی ڈھسل سرکاری اسکول کا دوسری جماعت کا طالب علم تھا حادثے کے بعد جاں بحق طالب علم کی ماں شیلا دیوی پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی ڈی جے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر کوئی غمزدہ ہے