تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11د: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر کوچ راہل دراوڑ کی کوچنگ میں کھیلے گی۔ وی وی ایس لکشمن نے آسٹریلیا کیخلاف گھر پر کھیلی گئی پچھلی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہے اور دراوڑ کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وکٹ کیپر کون ہوگا۔ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہے جہاں تینوں فارمیٹس میں سیریز کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم پہلے ٹی ٹوینٹی، پھر ون ڈے اور آخر میں ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی۔ تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز اتوار 10 دسمبر سے ہوگا۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کے بعد کوچ راہل دراوڑ کی مدت کار میں توسیع کر دی ہے۔ انہیں 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینا ہے۔ اس کے لئے ایک طوفانی وکٹ کیپر کو موقع دیا جا رہا ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان ٹیم کے ساتھ چل رہے ایشان کشن اب تک اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے ہیں۔ جیتیش شرما کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے موقع دیا جا رہا ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں انہیں جتنے بھی مواقع ملے، اس اچھا کھیلتے نظر آئے تھے۔ اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچز میں ایشان کشن کے ساتھ راہل جانا چاہیں گے یا جیتیش کو پلیئنگ الیون میں موقع دیں گے۔

