انڈر19 ایشیاکپ: مین آف دی میچ اذان اویس نے سنچری پاکستان کے نام کی

تاثیر،۱۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 11دسمبر :ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر19 کپ میں انڈیاکیخلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر اذان اویس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اپنی سنچری ملک کے نام کردی۔اختتامی تقریب کے دوران اذان اویس، ہندوستانی کپتان اودے سہاران اور کپتان پاکستانی ٹیم سعد بیگ نے گفتگو کی۔اذان اویس کا کہنا تھا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ تھی، میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلی ہے، ہائی وولٹیج میچ تھا، اپنی سنچری ملک کے نام کرتا ہوں۔انڈین انڈر 19 ٹیم کے کپتان اودے سہاران نے کہا کہ صبح بال زیادہ سوئنگ ہورہی تھی، ہم سمجھے تھے کہ 259 رنز کا ٹوٹل کافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچز میں غلطیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں سچن داس نے اچھی بیٹنگ کی۔پاکستانی کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے، کوچز کے بنائے اچھے پلان پر عمل کیا، ٹاس کا میچ سے کوئی تعلق نہیں۔