تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا 14/ دسمبر (محمد نعیم) ٹاٹا گروپ کا تنشک، نئی ‘گولڈ ایکسچینج پالیسی’ صارفین کو 22 قیراط اور اس سے زیادہ کے پرانے سونے پر 100% ویلیو پیش کرتا ہے، جو ہندوستان میں کسی بھی جیولر سے خریدا گیا ہے۔ مزید برآں، سونے کے موجودہ نرخوں کی فکر کیے بغیر، دلہنیں تنشک سے شاندار نئے ڈیزائن کے لیے اپنا پرانا سونا بہت آسانی سے بدل سکتی ہیں، جس کے لیئے کسی اضافی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سوم پربھ کمار سنگھ، ریجنل بزنس ہیڈ ایسٹ نے کہا کہ ہر گھنٹے 100 سے زیادہ لوگ تنشک ایکسچینج کی وجہ سے ان میں خوشیوں خوشیوں کا لہر ہے، جبکہ آنے والے چند مہینوں میں 35 لاکھ سے زیادہ شادیاں ہونے والی ہیں، تنشک کا ‘گولڈ ایکسچینج پروگرام’ ان کے سونے کے اثاثوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنشک کا عزم صرف زیورات بنانے اور بیچنے تک محدود نہیں ہے، یہ برانڈ ہر دلہن کی زندگی کے منفرد سفر کا حصہ بن جاتا ہے۔