تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 14 دسمبر: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر اپنا بایو تبدیل کردیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ریاست پر حکومت کرنے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان اب سابق وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ موہن یادو کی حلف برداری تقریب کے ساتھ ہی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کا پروفائل تبدیل کر کے فارمر چیف منسٹر آف مدھیہ پردیش کر دیا۔ لیکن چند گھنٹوں کے بعد شیوراج نے اپنے بایو میں ’’بھائی اور ماما‘‘ بھی جوڑ دیا ہے۔
شیوراج نے 24 گھنٹے کے اندر ایک بار پھر اپنا سوشل میڈیا بایو بدل لیا ہے۔ دراصل ایک دن پہلے بدھ کو شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹر پر اپنا بایو اپ ڈیٹ کیا تھا جہاں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش لکھا تھا۔ دریں اثنا جمعرات کی صبح شیوراج نے ایک بار پھر اپنا سوشل میڈیا بایو تبدیل کیا۔ اپنے ایکس اکاو?نٹ کے بایو میں انہوں نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ سے پہلے ’’بھائی اور ماما‘‘لکھا ہے۔ اب اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس سے کئی سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔