کیا اسرائیل کی جانب واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے؟

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،14دسمبر:بائیڈن انتظامیہ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیلی حکومت کیطریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اختلافات عوامی طور پر ظاہر کرنا شروع کر دیے ہیں اگرچہ وہ اپنے اتحادی کی حمایت میں ابھی تک بیشتر ثابت قدم ہے۔اس ہفتے بائیڈن نے غزہ میں، ” اندھا دھند بمباری” کا حوالہ دیا اور قدامت پسند اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ، جن کی حکومت کے بارے میں بائیڈن کا خیال ہے کہ وہ عالمی حمایت کھو رہی ہے۔ڈیمو کریٹک امریکی انتظامیہ نے اس بارے میں کسی ٹائم ٹیبل پر بات کرنی بھی شروع کر دی ہے کہ اسرائیل کا انتہائی شدید فوجی ا?پریشن کتنی دیر تک جاری رہ سکتا ہے۔حالیہ ہفتوں میں انتباہ کیے جانے کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کاملا ہیرس اور امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن نے فلسطینی شہریوں کی بہت زیادہ تعداد میں ہلاکتوں اور شہریوں کی زندگیوں کے احترام کے بارے اسرائیل کے وعدوں اور زمینی حقیقت کے درمیان موجودخلا پر بات کی۔اسرائیل سات اکتوبرکو تنازعے کے ا?غاز کے بعدسے مسلسل غزہ پر بمباری کر تا رہا ہے جس میں نومبر کے ا?خر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صرف ایک مختصر وقفہ آیا تھا۔امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے حال ہی میں اسرائیل کو اس بارے میں انتباہ کیا کہ کیا کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا” اس قسم کی لڑائی میں شہری ا?بادی سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے۔ اور اگر آپ انہیں دشمن کے ہاتھوں میں دھکیل دیتے ہیں تو آپ ایک ٹیکٹیکل کامیابی کو اسٹرٹیجک شکست میں بدل دیں گے۔”لیکن واشنگٹن نے ، جو اسرائیل کا ایک سب سے اہم سفارتی اور فوجی اتحادی ہے ، بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اپنے اتحادی پر کھلم کھلا تنقید کرنے میں احتیاط سے کام لیا ہے اور جنگ بندی کی اپیلوں کی مزاحمت کی ہے کیوں کہ اس کا خیال ہے کہ اس سے حماس کو فائدہ پہنچے گا۔در حقیقت امریکہ اسرائیل کے لیے اپنی حمایت میں دن بدن تنہا ہوتا جارہا ہے جیسا کہ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ سے ظاہر ہوا جس میں جنگ بندی کے مطالبہ کی 153 رکن ملکوں نے منظوری دی۔ اور صرف امریکہ اور نو دوسرے ملکوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 23 غیر حاضر رہے۔