عوامی فلاح کیلئے بہار سرکار کی تمام اسکیم کی واقفیت و مستفید کرانا میرا ہے اہم مقصد : ڈی ایم

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نوکھا بلاک علاقہ کی شمالی براؤں پنچایت کے براؤں بازار تالاب کے قریب ایک عوامی مکالمہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈی ایم نوین کمار، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر سنگھ، سول سرجن ڈاکٹر کے این تیواری، ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر کم ڈی ٹی او رام بابو نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر پروگرام کا افتتاح کیا . اس موقع پر براؤں مڈل اسکول کے طلباء نے استقبالیہ گیت پیش کیا استقبالیہ گیت کے بعد ڈی ایم نے طالب علم کو ایک کاپی اور قلم دیا اور ایک ایک کرکے اسکول کے بچوں سے تعارف کرایا اور بچوں کے حوصلے کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے ایک طالب علم نے انگریزی میں تقریر کی جو ڈی ایم نوین کمار کو سنایا جسے سننے کے بعد ڈی ایم نے اسکول ٹیچر روی کمار کو اسٹیج کی بہتر تعلیم کے لئے مبارکباد دی، اسکے ساتھ اس موقع پر ضلع کونسلر میلو مشرا، اتری براؤں پنچایت سربراہ حنا دیوی، ہتھنی سربراہ دیانند سنگھ، کُری پنچایت سربراہ دیناناتھ رائے وغیرہم کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پھول اور پوشاک دیکر اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر منعقدہ عوامی ڈائیلاگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نوین کمار نے کہا کہ بہار حکومت سماج کی بہتری کے لئے کئی فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے جسکی وجہ سے بہار تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اسکی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین کو 35% ریزرویشن دینے سے پنچایتی انتخابات میں خواتین کا حوصلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جسکی وجہ سے معاشرہ بھی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، انہوں نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں اور انہیں اسکول ضرور بھیجیں، کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے کی ترقی ہو سکتی ہے، جیویکا دیدی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مونگیر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رہتے ہوئے ہم نے 140 جیویکا دیدی کو ٹوٹو ای رکشہ چلانے کی تربیت دی اور بہت سی جیویکا دیدی نے ٹوٹو ای رکشہ سڑک پر چلانا شروع کیا ۔ مونگیر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خواتین کو خود انحصار ہوتے دیکھ کر متاثر ہوکر ای-رکشا میں سفر بھی کیا تھا ۔ نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتیں لگانے کے لئے 10 لاکھ روپئے دے رہی ہے جس سے معاشرے کی بیروزگاری تیزی سے دور ہوگی، ڈی ایم نے کہا کہ پی اے سی ایس اور ٹریڈ بورڈ کو ہدایات دے دی گئی ہیں خصوصاً اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کسانوں سے دھان کی خریداری مرکز پر ہر حال میں کی جائے، پی اے سی ایس گودام میں موجود تمام افسران کے موبائل نمبر کا عیاں کرنے کی ہدایات دی، دھان کی خریداری نہ ہونے پر کاشتکار عوامی عدالت میں آکر اپنی شکایت درج کرائیں تو سخت کارروائی بھی کی جائیگی ۔ عوامی مکالمہ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شہروں جیسا انتظام دیا جا رہا ہے، 12ویں پاس طلباء کو دو سال تک فارم بھرنے اور پڑھنے کے لئے ایک ہزار روپئے ماہانہ دئے جا رہے ہیں، بہار حکومت مکانات بنانے کے لئے زمین خریدنے کے لئے بے زمینوں کو ایک لاکھ روپئے دے رہی ہے، اب بے زمین خاندان اپنے مکانات کے مالک ہونگے، بارہ پنچایتوں میں سرکاری عمارت بنانے کے لئے زمین مل گئی ہے جبکہ سسریتا پنچایت میں زمین کی تلاش جاری ہے، سرکل آفیسر کو زمین فراہم کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے، صنعتوں کے قیام کے لئے مہینے کے چوتھے منگل کو اجلاس بلایا جاتا ہے جسمیں نوجوانوں کو روزگار کے لئے صنعتی مراعات کا انتخاب کیا جاتا ہے جسمیں نوجوان صنعت کے قیام کے لئے اپنا فارم پورٹل پر جمع کراسکتے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نوین کمار نے خود عوامی مکالمہ پروگرام میں موجود لوگوں سے بات کی جہاں لوگوں نے بھی کھل کر ڈی ایم سے کئی محکموں کی شکایت کی جسمیں زیادہ تر زمین کے تنازعات ہیں، لوگوں نے اسے اٹھایا جسمیں براؤں کے منا کمار نے زمین کی تصفیہ کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھایا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کا سوال بھی اٹھایا گیا، پنار گاؤں میں سڑک کی بندش، موڈیہا اور چنکا کسم ٹولہ کی خواتین نے ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ اٹھایا، بسن پورہ کھیل کے میدان میں کھلے میں رفع حاجت کا مسئلہ نوجوان نسل نے بھرپور طریقے سے اٹھایا ۔ ڈی ایم نوین کمار نے بی سی آلوک آنند کو وہاں جاکر فوری حل تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کیمپ میں مختلف محکموں کے قائم کردہ کاؤنٹرس پر کل 410 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ پروگرام میں انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر دھرم ویر سنگھ، ایس ڈی یو آشوتوش رنجن، سب ڈویژنل پولیس آفیسر دلیپ کمار، سب ڈویژنل شی آفیسر سدبھاونا کماری، آتما کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوربھ کمار، بی ڈی او اتل گپتا، سی او سمن کمار، بی پی آر او سنیل کمار، ذریعہ معاش منیجر روی کانت شرما وغیرہم کے علاوہ کثیر تعداد میں عوم خاص و عام موجود تھے ۔