بجنور:موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کر دیا

تاثیر،۱۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بجنور، 14 دسمبر:موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی نیرج کمار جادون، ایس پی سٹی، سی او کوتوال موقع پر پہنچ گئے۔
اس وحشیانہ حملے میں ایک نوجوان آشو (21 ) موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اس کا ساتھی دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ وہ اپنے ایک دوست کے جھگڑے میں صلح کروانے گئے تھے۔
جبکہ زخمی نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا وہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی نوجوانوں نے بتایا کہ آدم پور کے چھ نوجوان تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ا?ئیتھے۔ ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے۔ پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا۔ حملہ آور پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ ہلاک ہو نے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔