پیر سے سستا سونا خریدنے کا موقع، ایشو پرائس 6199 روپے فی گرام

تاثیر،۱۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 دسمبر :سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے سوورین گولڈ بانڈ (ایس جی بی) کی اگلی قسط کے لیے ایشو پرائس 6,199 روپے فی گرام مقرر کی ہے۔ یہ ایشو پیر 18 دسمبر سے پانچ دنوں کے لیے کھلے گا۔
ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، سوورین گولڈ بانڈ کی اگلی قسط کے لیے ایشو پرائس 6,199 روپے فی گرام مقرر کی گئی ہے۔ ایس جی بی اسکیم 2023-24 کی سیریز3- سرمایہ کاری کے لئے 18-22 دسمبر 2023 کے دوران سرمایہ کاری کے لیے کھلی رہے گی۔ اس اسکیم میں سرمایہ کاروں کو ششماہی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی قیمت پر 2.5 فیصد سالانہ سود دیا جائے گا۔
آر بی آئی کے مطابق 999 خالص والے سوورین گولڈ بانڈ کی قیمت 6,199 روپے فی گرام ہے۔ حکومت نے آن لائن درخواست دینے اور ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے والے سرمایہ کاروں کو نشانزد قیمت سے 50 روپے فی گرام کی رعایت ملے گی۔ ایس جی بی کی میعاد آٹھ سال کی ہوگی، جس میں پانچویں سال کے بعد قبل از وقت انکیشمنٹ کیا جا سکتا ہے ۔
سوورین گولڈ بانڈ کو آپ آپ شیڈیولڈ کمرشل بینکوں (سوائے اسمال فائنانس بینکوں، پیمینٹ بینکوں اور علاقائی دیہی بینکوں)، اسٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ایچ سی آئی ایل)، نامزد پوسٹ آفسز اور اسٹاک ایکسچینجز – نیشنل اسٹاک ایکسچینج انڈیا لمیٹڈ (این ایس ای ) اور اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (بی ایس ای ) کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوورین گولڈ بانڈ میں سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ حد افراد کے لیے 4 کلو،ایچ یو ایف (ہندو غیر منقسم خاندان) کے لیے 4 کلوگرام اور ٹرسٹ اور اس جیسے اداروں کے لیے 20 کلوگرام ہے۔ اس کے بعد ایس جی بی کی چوتھی سیریز 12 سے 16 فروری تک جاری کی جائے گی۔