تاثیر،۱۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 16 دسمبر: نوی ممبئی کی ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آل راونڈر دیپتی شرما (87 رن اور 09 وکٹوں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے 347 رنوں سے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ دیپتی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں 67 رن کی نصف سنچری بنائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد 20 رن بنا کر دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 428 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 136 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر بھارت کو 292 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس کے بعد بھارت نے اپنی دوسری اننگز 186 رن 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 479 رن کا ہدف دیا۔
479 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی کہانی پہلی اننگز کی طرح ہی رہی۔ دوسری اننگز میں صرف کپتان ہیتھر نائٹ (21) اور شارلٹ ڈین (20 ناٹ آؤٹ) ہی انگلینڈ کے لیے کچھ لڑ سکیں۔ پوری انگلش ٹیم 27.3 اوورز میں صرف 131 رنوں پر ڈھیر ہو گئی اور ٹیم کو 347 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
دوسری اننگز میں دیپتی شرما ایک بار پھر انگلینڈ کے لیے خطر ناک ثابت ہوئیں اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی کے علاوہ پوجا وستراکر نے 3، راجیشوری گائیکواڑ نے 2 اور رینوکا سنگھ ٹھاکر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز 186 رن 6 وکٹ پر 479 رن پر انگلینڈ کے سامنے ڈکلیئر کر دی۔
اس سے قبل آج صبح میچ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم نے کل کے اسکور 6 وکٹ پر 186 رن پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان ہرمن پریت کور نے ناٹ آوٹ 44، اسمرتی مندھانا نے 26، شیفالی ورما نے 33، جمائما روڈریگز نے 27 اور دیپتی شرما نے 20 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں چارلی ڈین نے 4 اور سوفی ایلیکسٹن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز 136 رن تک محدود رہی، بھارت کو 428 رنوں کی برتری حاصل تھی، دیپتی نے 5 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگز 136 رنوں پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز خراب رہا اور 79 رن کے مجموعی اسکور پر ٹیمی بیومونٹ (10)، صوفیہ ڈنکلے (11) اور کپتان ہیتھر نائٹ (11) پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد نیٹ اسکیور برنٹ نے ڈینیئل وائٹ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کی اننگز کو 100 سے آگے لے گئیں۔ دیپتی شرما نے 108 کے مجموعی اسکور پر وائٹ کو اپنا شکار بنایا۔ وائٹ نے 19 رن بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والی ایمی جونز بھی 12 رن بنانے کے بعد دیپتی شرما کا شکار بنیں۔ اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ نے اپنی آخری 6 وکٹیں صرف 10 رن پر گنوا دیں۔
انگلینڈ کی جانب سے نیٹ اسکیور برنٹ نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ 59 رن بنائے۔ برنٹ کے علاوہ ایمی جونز نے 12 اور صوفیہ ڈنکلے اور ہیتھر نائٹ نے 11 رن بنائے۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی کے علاوہ اسنیہ رانا نے 2 اور پوجا وستراکر اور رینوکا سنگھ ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 428 رن بنائے تھے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے چار بلے باز شوبھا ستیش (69)، جمیما روڈریگز (68)، یاستیکا بھاٹیہ (66) اور دیپتی شرما (67) نے عمدہ نصف سنچری کھیلی، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور (49) نصف سنچری بنانے سے محروم رہیں۔ ان کے علاوہ اسنیہ رانا نے بھی 30 رن کی اہم اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل اور سوفی ایلیکسٹن نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیٹ کراس، نیٹ اسکیور برنٹ اور شارلٹ ڈین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

