تاثیر،۱۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جیسلمیر، 16 دسمبر: بارڈر سیکورٹی فورس نے راجستھان کے باڑمیر بارڈر پر کروڑوں روپے کی ہیروئن کے چھ پیکٹ برآمد کئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف نے باڑمیر سے متصل کیلنور بین الاقوامی سرحد پر بڑی کارروائی کی۔
کارروائی میں کیلنور سرحد کے قریب بی ایس ایف کوغیر قانونی منشیات ہیروئن کے چھ پیکٹ ملے۔ یہ ہیروئن سرحد پار سے پاکستان آنے کا شبہ ہے۔ دو دن پہلے بی ایس ایف نے پاکستان سے قدموں کے نشانات دیکھے تھے۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے پاؤں کے نشانات کی بنیاد پر ہیروئن کے چھ پیکٹ برآمد کئے۔ جمعہ کی رات بھی بی ایس ایف نے ایک فٹ پرنٹ دیکھا ہے ۔ اب بی ایس ایف پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راجستھان کی باڑمیر سرحد گجرات سرحد کے تحت ہے۔ سرکاری اور تفصیلی معلومات کا انتظار ہے اور ابھی تک کسی کو حراست میں لینے یا گرفتار کیے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

