آئی کیئر سنٹر کا افتتاح و مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد

تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سمستی پور:17/دسمبر(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے پوسا واقع بھارت ایمرجنسی اسپتال کے احاطہ میں آج آئی کیئر سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا جسکا افتتاح دہلی پبلک اسکول کے ڈائرکٹر مسعود حسن نے کی۔اپنے افتتاحی کلمات میں مسعود حسن نے کہا کہ انسان جسم کا سب سے نازک اعضاء آنکھ ہے اسلئے اسکی حفاظت نہایت ہی لازمی ہے۔موبائل اور کمپیوٹر کے اس جدید دور میں لوگوں کے آنکھوں پر کافی منفی اثرات پڑ رہے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ بہتر اور صلاحیت یافتہ ڈاکٹر سے رجوع کر بہتر صلاح لیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بھارت ایمرجنسی اسپتال کے ڈائرکٹر روشن کمار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس علاقے کے لوگوں کے لئے آئی کیئر سنٹر کا قیام کیا اور جسمیں پٹنہ کی ماہر چشم ڈاکٹر محترمہ نکہت کوثر کی خدمات حاصل کی جو ہر جمعرات کو اس اسپتال میں اپنا تعاون دینگی۔میں امید کرتا ہوں کہ اس علاقے کے لوگ اسکا بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔اس موقع پر مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اروند آئی اسپتال تامل ناڈو میں خدمات دے چکی ڈاکٹر نکہت کوثر نے ایک سو زیادہ لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کر نیک اور مفید مشورے سے نوازا۔جانچ کے بعد نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نکہت کوثر نے کہا کہ زیادہ تر مریض ری فریکٹیو ایرر اور کیٹریکٹ کے تھے اسکے علاوہ آئی انفکشن کے بھی مریض ملے جسے انکی جانب سے مفید مشورے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر جمعرات کو اس اسپتال میں اپنا تعاون دینگی اسلئے علاقے کےلوگ اس سے استفادہ حاصل کریں۔ یہ اسپتال آنکھوں کے جدید آلات سے لیس ہے۔