بھبوا ریلوے اسٹیشن ڈی ایف سی سی آئی لائن پر مال گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون کانسٹیبل ہوئی ہلاک

تاثیر،۱۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 17 دسمبر 2023 کو بھبھوا ریلوے اسٹیشن کے قریب DN/DFCCI لائن کے پاس ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمیش پرساد عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ *نئی درگاوتی* اور نیو کدرا اسٹیشن۔ KM نمبر 69/18-20 کے درمیان DN/DFCCL لائن کے شمال میں تقریباً 3 میٹر کے فاصلے پر تقریباً 23 سال کی ایک لڑکی مردہ پڑی ہے، کچھ دیر بعد گورنمنٹ ریلوے پولس بھبھوا روڈ کے سب انسپکٹر پرمود کمار اوراؤں عملے کے ساتھ موقع پر پہنچئے اور لاش کی تلاشی لی تو اسکے پاس سے ایک آدھار کارڈ اور ایک آئی کارڈ ملا جسکی بنیاد پر اس کا نام رجنی گندھا چودھری عمر 23 سال ولد راج کمار چودھری گاؤں بھوڑی ٹکاری پوسٹ دادر تھانہ موہنیا ضلع کیمور بہار واضح ہوا، لواحقین اور گورنمنٹ ریلوے پولس بھبھوا روڈ کے مطابق بتایا گیا کہ متوفی کی موت ریلوے لائن سے گزرتے ہوئے نامعلوم مال گاڑی کی زد میں آکر ہوئی معلوم ہوتی ہے ۔ اسکے والد راج کمار چودھری نے بتایا کہ میری بیٹی رجنیگندھا چودھری بہار کے سوپول میں بی ایم پی پولس 12 میں کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہی ہے اور تقریباً 8-10 دنوں سے پورنیہ میں ڈیوٹی پر تھی، آج وہ بہار پولس انسپکٹر کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے بھبھوا ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد ڈی ایف سی سی لائن سے اپنے گھر بھوڑی ٹکاری کیلئے اسٹیشن کے شمال کی طرف آرہی تھی اس دوران مال گاڑی کی زد میں آکر اس کی موت ہوگئی ۔ سرکاری ریلوے پولس بھبھوا روڈ نے کاغذی کارروائی کے لئے بھی اسکی لاش کو اپنے قبضے میں لیا ہے ۔