مال گاڑی اوپر سے گزر گئی لیکن نوجوان کو کوئی خراش تک نہیں آئی

تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 18 دسمبر: بہار کے گیا میں مال گاڑی ایک نوجوان کے اوپر سے گزری لیکن اسے کوئی خراش تک نہیں آئی۔ نوجوان نے ٹرین پکڑنے کے لیے شارٹ کٹ لینے کی کوشش میں اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ یہ منظر دیکھ کر اسٹیشن پر موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔ جب مال گاڑی اس نوجوان کے اوپر سے گزری تو وہ اٹھا، ہاتھ جوڑ کر اوپر اوالے کا شکر ادا کیا اور اپنی منزل کی طرف چل پڑا۔
یہ واقعہ گیا۔کوڈرما ریلوے سیکشن کے پہاڑ پور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ اس واقعے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ معلومات کے مطابق پہاڑ پور ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان کھڑی مال ٹرین کے نیچے سے چھپ کر اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی درمیان اچانک مال گاڑی کھل گئی۔
گیا کے پہاڑ پور ریلوے اسٹیشن کی ڈاو?ن فرسٹ لوپ لائن میں ایک مال گاڑی کھڑی تھی۔ اس مال گاڑی کے نیچے سے ایک نوجوان ریلوے پٹری پار کر رہا تھا۔ اسی دوران مال گاڑی چل کھل گئی۔ مال گاڑی چل جانے سے نوجوان کے ہوش اڑ گئے۔ حالانکہ اس نے ہمت اور حکمت سے کام لیا۔ وہ خود ہی پٹری پر لیٹ گیا۔ نوجوان پٹری پر لیٹا رہا اور اس ک اوپر سے مال گاڑی گزر گئی۔