صدر جمہوریہ آج سے 23 دسمبر تک مغربی بنگال، تلنگانہ اور راجستھان کے دورے پر

تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 دسمبر: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (پیر) سے 23 دسمبر تک تین ریاستوں مغربی بنگال، تلنگانہ اور راجستھان کے دورے پر ہوں گی۔ وہ آج آئی آئی ٹی ، کھڑگپور کے 69ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد وہ بولارم (سکندرآباد) میں واقع ‘راشٹرپتی نیلیم’ پہنچیں گی۔ یہ اطلاع پی آئی بی کے جاری کردہ پریس بیان میں گئی ہے۔
پریس بیان کے مطابق صدر جمہوریہ اگلے دن منگل کو حیدرآباد میں حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔ 20 دسمبر کو یادادری تلنگانہ کے بھوناگیری ضلع میں پوچم پلی میں وزارت ٹیکسٹائل کے ہینڈلوم اینڈ اسپننگ یونٹ اور تھیم پویلین کا دورہ کریں گی۔ وہ مقامی بنکروں سے بھی بات چیت کریں گی۔
صدر جمہوریہ شام کو سکندرآباد میں ایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ 21 دسمبر کو راشٹرپتی نیلائم میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گی۔ اگلے دن صدر جمہوریہ راشٹرپتی نیلیم میں ریاستی معززین، ممتاز شہریوں، ماہرین تعلیم وغیرہ کے لیے گھریلو استقبالیہ کی میزبانی کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 23 دسمبر کو راجستھان کے پوکھران میںلائیو فائرنگ کی مشق دیکھیں گی۔