تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 18 دسمبر: مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو وارانسی میں مجوزہ ریلی کو لے کر پھر سے چیلنج کیا ہے۔ پیرکے روز پٹنہ سے دہلی روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ وارانسی جا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑ لے۔
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ’انڈیا‘ اتحاد کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، “میں انڈیا اتحاد کو کھلا چیلنج کرتا ہوں، کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی لیڈر وارانسی جائے اور پی ایم مودی کے خلاف الیکشن لڑے۔ چاہے نتیش کمار کوشش کرلے یا آر جے ڈی کوشش کرلے۔ کوئی بھی لیڈر الیکشن لڑ لے۔ نتیش کمار میں اگر ہمت ہے تو بنارس جاکر انتخاب لڑ لیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنے مفادات کے لیے انڈیا اتحاد کے اجلاس میں جا رہی ہیں۔ وہ اپنا جرم چھپانے کے لیے اس اتحاد کے اجلاس میں جا رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کے کسی بھی لیڈر میں ہمت نہیں ہے۔

