پنجاب کے سرکاری ملازمین کو نئے سال کا تحفہ، ڈی اے میں 4 فیصد اضافے کا فیصلہ

تاثیر،۱۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،18؍دسمبر:پنجاب حکومت نے اپنے ملازمین کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ڈی اے میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ اس کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ٹویٹر کے ذریعے یہ اطلاع دی۔آج پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی پنجاب سٹیٹ منسٹریل سروس یونین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس دوران ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔