ڈاکٹر نبی احمد کو ملا بھارت بھوشن ایوارڈ

تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ضلع کے بسہی باشندہ سماجی کارکن ڈاکٹر نبی احمد کو بھارت بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ اعزاز بھوپال میں نیشنل اینٹی ہراسمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد قومی کانفرنس کے دوران منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔نبی احمد کو سماجی شعبوں میں ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایئر فورس کمانڈنٹ سلمان اختر اور مہمان خصوصی بالی ووڈ اداکار رمیش گوئل وغیرہ نے نبی احمد کو توصیف نامہ پیش کیا۔قابل ذکر ہے کہ نبی احمد کو گنگا جمنی ثقافت کو برقرار رکھنے کے لیے کئی مواقع پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اعزاز پانے پر نبی احمد کو نوجوان لیڈر شیلیندر پرتاپ سنگھ، سابق مکھیا انیل سنگھ،نصر خان،جیلانی مبین،الطاف عالم راجو،سنجے اوجھا،بی ڈی سی آفتاب عالم،گڈو خان،رنجیت پٹیل وغیرہ نے مبارکباد دیا ہے۔