لوک فنکار بھیکھاری ٹھاکر 136 جینتی منعقد

تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)
لوک فنکار اور تھیٹر آرٹسٹ بھیکھاری ٹھاکر کی 136ویں یوم پیدائش تقریب کا اہتمام شہر کے مشرقی داخلہ پر واقع بھیکھاری ٹھاکر چوک پر کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایم امن سمیر،قانون ساز کونسلر ڈاکٹر وریندر نارائن یادو،ایم ایل اے ڈاکٹر سی این گپتا،جے ڈی یو لیڈر بیدھاناتھ سنگھ وکل،جے پرکاش یادو،پروفیسر یوگیندر یادو کے علاوہ فنکاروں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔شروع میں کلچرل فیسٹیول کے سکریٹری ڈاکٹر لال بابو یادو اور تمام شرکاء نے مجسمہ پر گلپوشی کی۔اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم مسٹر سمیر نے کہا کہ بھیکھاری ٹھاکر بھوجپوری زبان کی میراث ہیں اور ہمیں ان کی خدمات کو محفوظ رکھنے کے لیے ان پر تحقیقی اور تعلیمی کام جاری رکھنا چاہیے۔ایم ایل سی وریندر نارائن یادو نے کہا کہ ان کی قیادت میں بھیکھاری ٹھاکر گرنتھاولی شائع ہوئی جس کی بنیاد پر ملک اور بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں تحریری اور تحقیقی کام ہو رہا ہے۔ہمیں اس نسل کو بھیکھاری ٹھاکر کی تخلیق جیسے ودیشیہ،بیٹی بیچاوا،گبرگھیچور وغیرہ سے روشناس کرانے کے لیے مہم چلانی چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر سنیل کمار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔