تاثیر،۱۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بیجنگ،19؍دسمبر: چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے میں اموات کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔چین میں رات گئے آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی، حکام کے مطابق زلزلہ گانسو اور کنگ ہائی صوبوں میں آیا تھا۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر اور اس کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت شہر لانڑو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانسو میں 105 اور پڑوسی صوبے کنگ ہائی میں 13 اموات ہوئی ہیں۔