تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 20 دسمبر 2023 کو ہری نارائن سنگھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرس ایجوکیشن بیجلا سہسرام میں نئی چیتنا پروگرام کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ورکشاپ کا افتتاح سکریٹری ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ نے شمع افروزی کر کیا ۔ پروگرام کا عنوان “صنف پر مبنی تشدد” تھا ۔ پروگرام میں صنفی بنیادوں پر ہونے والے امتیازی سلوک کے مختلف پہلوؤں، تشدد اور اس کو معاشرے سے دور کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ورکشاپ میں تربیت یافتہ افراد نے صنفی بنیاد پر مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور معاشرے اور اپنے اردگرد کے لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دی ۔ پروگرام کے انچارج اور نظامت کار مسٹر ادے پرتاپ راؤ تھے ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے استاذ راج کمار، ستیندر پرساد کھروار، محمد سیف الرحمن، انجنا کماری، پردیپ کمار موریہ، ڈاکٹر سناکر داس وغیرہ کی پروقار شرکت رہی ۔

