ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 358 نئے معاملے، 6 اموات

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 دسمبر: ملک میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے 6 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ کورونا کیس درج ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے تین اموات ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے 358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد 2669 ہو گئی ہے۔ جن ریاستوں میں کورونا کے کیسز درج ہو رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر جنوبی ریاستوں سے آ رہے ہیں۔ تاہم اب شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں بھی نئے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔ ہریانہ میں ایک، دہلی اور گجرات میں 11، مہاراشٹر میں 10، تمل ناڈو میں 12، تلنگانہ میں 5، کرناٹک میں 13 کیس درج کیے گئے ہیں۔