شاہ رخ خان اسٹارر راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ کاچلا جادو

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،21دسمبر(ایم ملک)راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی اب دنیا بھر میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے لوگوں کے دلوں میں اپنا جادو بکھیرنا شروع کردیا ہے ۔ محبت، دوستی اور گھر واپسی کے احساس کی دل کو چھو لینے والی کہانی پیش کرنے والی اس فلم کو ہر طرف سے بہت مثبت ردعمل مل رہا ہے ۔ جی ہاں، دنیا بھر سے شائقین فلم کو بے حد پسند کر رہے ہیں، ہدایتکار، کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ نیٹیزنز نے اس فلم کو ایک شاہکار قرار دیا ہے ۔