پٹنہ کے پولٹری فارم میں لگی آگ، 8 ہزار چوزے جل کر راکھ، 20 لاکھ کا نقصان

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 21 دسمبر: راجدھانی پٹنہ کے نوبت پور تھانہ علاقہ کے مشری چک گاوں میں واقع پولٹری فارم میں دیرشام اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے میں 8100 کے قریب مرغیاں اور چکن کے دانے کے 50 بو رے جل کر راکھ ہو گئے۔ واضح ہو کہ پولٹری فارم کے مالک دیپک کمار کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالی۔ لیکن تب تک سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔
پولٹری فارم کے مالک دیپک کمار نے بتایا کہ فارم میں آگ لگنے سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ واقعہ میں تقریباً 20 لاکھ روپے کی املاک جل کر راکھ ہو گئیں۔ واضح ہو کہ دیپک کمار اصل میں نوبت پور بلاک کے ابھاراچک گاوں کے رہنے والے ہیں۔ دیپک نے مشری چک گاوں میں لیز پر زمین لے کر پولٹری فارم کھولا تھا۔ جس میں ابھی چند روز قبل 81 سو چوزے ڈالے گئے تھے۔
دیر رات اچانک لگی آگ کے شعلے اتنے زوردا ر تھے کہ دیکھتے ہی دیکھے پولٹری فارم کا پورا حصہ جل کر راکھ ہوگیا۔ فی الحال آگ کس طرح سے لگی، اس کی کسی کوکوئی معلومات نہیں ہے۔ دیپک کمار نے بتایا کہ آگ سماج دشمن عناصر نے لگائی ہے۔
اس سلسلے میں نوبت پور تھانہ انچارج پرشانت کمار بھاردواج نے بتایا کہ مشری چک گاوں میں ایک پولٹری فارم میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پولٹری فارم کے مالک دیپک کمار کی جانب سے تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔