بہار کے نوادہ میں سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت، دو زخمیوں کوکیا گیا پٹنہ ریفر

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نوادہ، 21 دسمبر: بہار میں نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے اسٹیٹ ہائی وے 70 پر جمعرات کی صبح سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ شدید زخمی نوجوانوں کو بہترعلاج کے لیے پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسکارپیو کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اوراسکارپیو سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث درخت اکھڑ گئے اور تین نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں نوادہ ضلع کے سردلا تھانہ کے نرولی رہائشی چندن کمار ولد سنجے سنگھ، نرہٹ تھانہ کے کھنوا رہائشی وویک ولد آنجہانی سنجے سنگھ اور روشن کمار ولد منوج سنگھ شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو ڈائل 112 کی ٹیم نے سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ تھانہ انچارج پون کمار اپنی ٹیم کے ساتھ سب ڈویزن اسپتال پہنچے اور تمام زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نوادہ بھیج دیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ پانچ نوجوان اسکارپیو سے جھارکھنڈ کے راج رپا سے واپسی میں نوادہ ضلع کے کھنوا گاوں جارہے تھے۔ اسکارپیو بے قابوہوگئی جس کی وجہ سے تیزرفتار سے آ ?رہی اسکارپیو در خت سے ٹکرا گئی۔
تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ تیز آواز ہوئی۔ جس سے آس پاس کے لوگ دوڑے۔ گاوں والوں نے پولیس کے ڈائل نمبر 112 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ تمام پولیس اہلکاروں کے تعاون سے زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، تین نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال نوادہ بھیج دیا گیا ہے۔