پٹنہ میں کلیان بنرجی اور راہل گاندھی کا پتلا نذرآتش کیا

تاثیر،۲۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 21 دسمبر: راجدھانی پٹنہ میں جمعرات کے روز بی جے پی لیڈروں نے ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی کا نذر آتش کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس سے معطل کیے جانے کے بعد کلیان بنرجی نائب صدر اور چیرمین جگدیپ دھنکھڑ کا مذاق اڑا رہے تھے۔ راہل گاندھی ان کا ویڈیو بنا رہے تھے، جس کی وجہ سے بی جے پی لیڈروں میں کافی ناراضگی ہے۔
پٹنہ کے انکم ٹیکس گولمبر میں بی جے پی نے جگدیپ دھنکھڑ کا پتلا نذآتش کیا۔ واضح ہو کہ پارلیمنٹ سے معطل کیے جانے کے بعد ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر اسپیکر کی نقل کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑا رہے تھے۔ ان کا ویڈیو راہل گاندھی بنا رہے تھے۔ اس پر بی جے پی لیڈروں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ریاستی صدر سمراٹ چودھری کی قیادت میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔
بی جے پی دفتر سے انکم ٹیکس گولمبر تک مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے پیدل مارچ کیا اور کلیان بنرجی کا پتلا جلایا۔ کافی دیر تک وہاں نعرے بازی کی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ ایک باوقار عہدے کی توہین ہے، جسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری نے واضح طور پر کہا ہے کہ ’’ انڈیا اتحاد اور کانگریس کے لوگ کسان، او بی سی اور دلت مخالف ہیں، ان لوگوں نے کسانوں کے لیڈر اور ملک کے نائب صدرجمہوریہ کی توہین کی ہے‘‘۔
ساتھ ہی بی جے پی کے ریاستی یوتھ مورچہ کے نائب صدر امت پانڈے نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کے لوگ کسان مخالف ہیں۔ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کی طرف سے جس طرح نائب صدرجمہوریہ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور راہل گاندھی کی طرف سے ویڈیو بنایا جا رہا ہے۔