تاثیر،۲۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
باغپت، 22 دسمبر:باغپت ضلع سمیت ریاست کے 62 گاؤں میں کانگریسیوں کے داخلے پر کھاپ پنچایت نے پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ اعلان دھنکھڑ کھاپ نے کیا ہے۔ دھنکھڑ کھاپ نے یہ حکم نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی مِیمیکری کے حوالے سے دیا ہے۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی نقل کا معاملہ اب زور پکڑ رہا ہے۔ جمعہ کو باغپت کے فیض پور ننان گاؤں میں دھنکھڑ گوتر کے ذمہ دار لوگوں کی پنچایت منعقد ہوئی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی توہین پر پنچایت میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
پنچایت میں فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو مغربی اترپردیش کے 62 گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اترپردیش میں دھنکھڑ گوترا کے 62 گاؤں ہیں۔ کھاپ کے ذمہ داران دھنکھڑ گوترا کے تمام گائوں میں عوامی رابطہ کریں گے۔ پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا فیصلہ بھی پنچایت میں لیا گیا۔

