تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 دسمبر: بہار کینائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نیکہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بہار میں کوئی لڑائی نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے انڈیا اتحاد میں اختلافات کی خبروں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ناراضگی پر انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی بے چینی کا نتیجہ ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ہم متحد ہیں۔ انڈیا اتحاد مل کر عام انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر ے گی۔ بہار میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار بی جے پی کے لوگ کچھ ایسا کہتے ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور وقت ا?نے پر عوام ایسے لوگوں کو جواب دے گی۔ بہار کے لوگ ان کی چالوں میں پھنسنے والی نہیں ہے۔ یہ وہ بھی جانتے ہیں پھر بھی مذہب اور ذات پات کے نام پر کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں۔ اس سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی والے انڈیا اتحاد اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ناراضگی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ان کا کھاتہ ہمارے سامنے نہیں کھلے گا ، کیونکہ یہاں کوئی لڑائی نہیں ہے۔ اس لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اندر بے چینی ہے۔

