تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 23 دسمبر 2023 کو ملک ہندوستان کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کا یوم پیدائش یوتھ آر جے ڈی کے زیراہتمام ضلع آر جے ڈی دفتر اڈہ روڈ سہسرام میں منایا گیا جسکی صدارت یوتھ آر جے ڈی کے ضلع صدر شیونت سنگھ کشواہا نے اور نظامت اسوانی یادو نے کی ۔ مذکورہ یوم پیدائش پر کسانوں کا دن مناتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے، وہ کسانوں کو انکی آمدنی دوگنا کرنے کے جھوٹے وعدے کرکے دھوکہ دینے کا کام کا ہو رہا ہے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں بڑے صنعت کاروں نے قرضے ادا نہیں کئے، حکومت نے بڑے لوگوں کی اصل رقم بھی معاف کر دی لیکن حکومت کسانوں کے قرض معاف کرنے پر غور نہیں کر رہی ہے، یوم کسان پر آر جے ڈی نے ملک کی حکومت سے اصل رقم لیکر کسانوں کے قرض معاف کرنے اور کسانوں کے بجلی کے غلط بلوں کو فوری درست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یوم پیدائش تقریب میں ضلع آر جے ڈی صدر رام چندر ٹھاکر، سابق ضلع صدر آر جے ڈی گرجا چودھری، سابق جنرل سکریٹری راج کشور سنگھ، ومل سنگھ، توقیر منصوری، سروجیت سنگھ خالصہ، ونئے گوسوامی، جئے پرکاش پال، منیر عالم، سندیپ یادو اور دیگر کے ساتھ آر جے ڈی کے نوجوان کارکن و بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے ۔

