ڈہری نگر تھانہ سے ہتھکڑی لگا فرار ہوا ببلو فاروقی نام کا ایک قیدی

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

   سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ڈہری نگر پولس اسٹیشن احاطہ سے ایک قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولس اہلکار کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں لیکن ایس پی ونیت کمار نے اتوار کی دیر  شام اس واقیہ کی تصدیق کر دی ہے ۔ روہتاس کے ایس پی ونیت کمار نے بتایا کہ ایک گرفتار شخص ڈہری نگر پولس اسٹیشن سے فرار ہوگیا ہے جس کا نام ببلو فاروقی ہے، اسے ہفتہ کی دیر رات ڈہری نگر تھانہ علاقے کے بارہ پتھر محلے سے گرفتار کیا گیا تھا، چند روز قبل اسے ایک نابالغ کو اغوا کرنے کے جرم میں جیل سے رہا کیا گیا تھا، وہ بارہ پتھر میں اپنے ماموں کے گھر رہتا تھا، وہ بیت الخلا جانے کے بہانے تھانہ سے نکلا اور ہتھکڑی لگا ہوا ہی فرار ہوگیا جسکے بعد جس سے محکمہ پولس میں ہلچل مچ گئی ۔ مذکورہ واقعہ کو لیکر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے گئے مگر تاحال پولس مفرور مجرم کو گرفتار نہیں کر سکی  ۔