پورنیہ میں 151 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر گرفتار

تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پورنیہ، 25 دسمبر:بہار کے پورنیہ میں شراب اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کے کے نگر تھانہ ع لاقہ کے کاجھا کوٹھی سے ہوتے ہوئے چمپا نگر کی طرف ا?رہی کار کو رکوا ک ر پولیس نے جانچ کی تو کار میں رکھے 151لیٹر غیر ملکی شراب کو ضبط کیا گیا۔ وہیں اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے شخص کا نام متھلیش کمار مہتا ہے جو کے نگر تھانہ علاقہ کے گوکلپور کا رہنے والا ہے۔پولیس نئے سال کو لیکر پولیس لگاتار گاڑی جانچ کررہی ہے۔ فی الحال پکڑے گئے اسمگلر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ان دنوں پولس خاص طور پر بنگال، نیپال اور جھارکھنڈ کی سرحدوں سے ا?نے والی غیر ملکی شراب پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مسلسل گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ پولیس خفیہ اطلاع ملنے پر پوری طرح الرٹ رہتی ہے۔ اس سلسلے میں جب پولیس نے کے کے نگر تھانہ علاقہ کے کازہ کوٹھی سے چمپا نگر جانے والی کار کو روک کر گاڑی کی جانچ کی تو کار میں رکھی 151 لیٹر غیر ملکی شراب کا انکشاف ہوا۔
وہیں اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام متھیلیش کمار مہتا ہے جو کے نگر تھانہ علاقہ کے گوکل پور کا رہنے والا ہے۔ پولیس نئے سال کو لیکر گاڑیوں کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پکڑا گیا اسمگلر گزشتہ کئی ماہ سے غیر ملکی شراب اسمگلنگ کر رہا تھا۔ جس کی خفیہ اطلاع پولیس کو ملی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ نئے سال کے لیے غیر ملکی شراب کو ذخیرہ کرنے اور اسے زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔