تاثیر،۲۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
باکس آفس پر ایک بار پھر پربھاس کا جادو نظر آیا ہے۔ فلم کے دھماکہ خیز ایکشن مناظر اور اسٹار کاسٹ کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ پربھاس کی فلم ‘سالار’ باکس آفس پر زبردست کمائی کرتی نظر آرہی ہے۔
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘سالار’ نے پہلے دن 90 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ فلم نے دوسرے دن 56.7 کروڑ کا بزنس کیا۔ تیسرے دن ‘ سالار’ نے 61 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ان تین دنوں میں ‘ سالار’ نے بھارت میں 208 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ سالار’ باکس آفس پر زبردست ہٹ رہی ہے۔ سالار ہدایت کار پرشانت نیل کے لیے بہت اہم فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ راکنگ اسٹار یش کے ساتھ ‘ کے جی ایف چیپٹر 1′ اورکے جی ایفچیپٹر 2’ جیسی بلاک بسٹر فلمیں کر چکے ہیں۔ ان گولڈن فلموں نے کمائی کے معاملے میں بھی دھوم مچا دی۔ اب ‘ سالار’ بھی ان کی سپرہٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی۔

