صحیح راستے پر چل کر ہم لوگ ایشور کے قریب ہو سکتے ہیں، ویدھا نند داس

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی )نگر پنچایت بھرواڑہ کے تاریخی کبیر آشرم میں 136 واں سالانہ بھنڈارا اتسو کا دو روزہ مہا ستسنگ میلے کا آغاز منگل کو گرو وندنا اور کرتن کے ساتھ ہوا صاحب  ویدھا نند داس نے کہا کہ انسان صحیح راستے پر چل کر ہی ایشور کے قریب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کبیر ست سنگ دو روزہ اُتسو میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند بھجن و کرتن سن کر سد گرو اور کبیر آشرم کے بانی آنجہانی باوا صاحب کے نظریات پر عمل کرنے کا عزم لے رہے ہیں ساتھ ہی پرساد کی شکل میں بھنڈارا کے انتظامات ہیں  سیتا مڑھی کے مہنت ویشیشور داس نے کہا کہ بوا صاحب نے تعلیم، اقدار کے ذریعے معاشرے کو جو عزت دی ہے وہ سب کے لیے مثال ہے  سدگرو کی شان کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ، انہوں نے کبیر کے لغوی معنی کی وضاحت کی اور کہا کہ اس ست سنگ میلہ کو نیپال، بھوٹان، بنگال اور جھارکھنڈ سمیت پورے ریاست میں پھیلانے کا سہرا آنجہانی بوا صاحب کو جاتا ہے انہوں نے بھنڈارا اتسو اور ستسنگ کانفرنس کے ذریعے پیغام دے کر کبیر پنت کو متحد کرنے کا کام کیا ہے
 ایڈمنسٹریٹر سہجا نند، سونا یونین کے صدر شمبھو ٹھاکر، چیف کونسلر سنیل بھارتی، منٹو یادو، متھیلیش یادو نے بتایا کہ بھنڈارا کے موقع پر کبیر کے امرت بھجن کی پیشکش سے بھکت لطف اندوز ہو رہے ہیں