چلتی کار پر پلٹا ٹرک، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

گنا، 26 دسمبر:گنا ضلع میں منگل کی صبح گھنے کہرے کی وجہ سے ایک بڑا سڑک حادثہ پیش ا?یا۔ نیشنل ہائی وے 46 پر یوپی ڈھابہ کے قریب کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی اور ٹرک اس پر پلٹ گیا۔ حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
کینٹ تھانہ انچارج پنکج تیاگی نے بتایا کہ رام پرکاش شاکیہ بھنڈ ضلع کے لہار کا رہنے والا تھا اور سارنگ پور میں پوسٹ میٹرک ہاسٹل میں نوکری کرتا تھا۔ یہ خاندان صبح 4 بجے سارنگ پور سے کار کے ذریعے لہار کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جیسے ہی صبح تقریباً 7.30 بجے ان کی گاڑی گنا بائی پاس پر یوپی ڈھابہ کے قریب پہنچی، یہاں سے ایک جے سی بی کراس کر رہی تھی۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی سڑک سے اتار کر کھڑی کر دی۔ جیسے ہی ڈرائیور نے جے سی بی کو کراس کرنے کے بعد کار کو سڑک پر لیا تو پیچھے سے ا?رہا کچرے سے بھرا ٹرک کار سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ انہوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ اطلاع ملتے ہی گنا کے ایس پی وجے کھتری بھی موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانکاری حاصل کی۔ایس پی کھتری نے بتایا کہ حادثے میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو لڑکیوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں رام پرکاش شاکیا، ان کی بیوی جیا دیوی اور دو بیٹیاں روشن اور گیتا شامل ہیں۔ اس دوران رام پرکاش کا بھائی سمیت اور بہن راکھی زخمی ہیں۔ تمام مرنے والوں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ لواحقین کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔