پتہ نہیں پلٹنے کی عادت کب لگ گئی :گری راج سنگھ

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 دسمبر: نئے سال میں بہار کی سیاست میں بڑا ردوبدل دیکھا جا سکتا ہے۔ چرچا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر رخ بدلیں گے ، کیونکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار انڈیا اتحاد سے ناراض ہیں۔ اگرچہ انہوں نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ کسی سے ناراض نہیں ہیں لیکن اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ چند روز میں واضح ہو سکتا ہے۔ جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ 29 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔اپوزیشن بڑھتے جرائم کی وجہ سے بہار میں جنگل راج کی واپسی کا الزام لگا رہی ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ جب سے نتیش کمار ا?ر جے ڈی میں شامل ہوئے ہیں ، بہار میں مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کہیں نہ کہیں یہ بھی ایک وجہ ہے کہ نتیش کمار دوبارہ ا?ر جے ڈی چھوڑ سکتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حالیہ دنوں میں نتیش کمار کے تئیں بی جے پی لیڈروں کی ہمدردی دیکھی جا رہی ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نتیش کمار دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو سکتے ہیں ؟ اس کے بارے میں پہلے بی جے پی لیڈر کہتے تھے کہ نتیش کمار کے لیے دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہے ، لیکن منگل کے روز مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے نتیش کمار کے لیے تشویش کا اظہار کیا اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گول گول جوابات دیے۔ انہوں نے گیند نتیش کمار کے گود میں ڈال دی ہے۔
منگل کے روز بیگوسرائے پہنچے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی نتیش کمار کے حوالے سے بیان دیا۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں نتیش کمار کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہیں۔ اس دوران نتیش کمار کے الٹ پلٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں نتیش کمار کو الٹ پلٹ کی عادت کب پڑ گئی۔ اس کی وجہ سے نتیش کمار اپنی شخصیت کھو چکے ہیں۔