تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد ، 26دسمبر:پاک میڈیا کے دعویٰ کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے حکومت ہند کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔ایک بیان میں اعصام الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے۔ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں ہندوستان بھیج سکتا ہے تو ہندوستانی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کیا، ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، حکومت ہندکا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباؤ ہوگا۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، حکومت ہند اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیجنے کی پا لیسی سے گریز کرے۔

