مدرسہ خیرالعلوم چندوا لاتیہار جھارکھنڈ میں مسابقۃالقرآن الکریم آج، تیاری مکمل

تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چندوا:ضلع لاتیہار کے نامور قدیم دینی درسگاہ مدرسہ خیرالعلوم چندوا میں۱۴ جمادی الاخریٰ  ۱۴۴۵ ؁ھ مطابق 28 دسمبر  2023 ؁ء بروز جمعرات بوقت ۹/بجے صبح سے طلبہ کے مابین مسابقہ قرآن کریم (حفظ و حسن ترتیل )کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مسابقہ دو گروپ میں ہوگا فرع اول میں ایک سے دس پارہ والے طلباء شریک ہوں گے جب کہ فرع ثانی میں مکمل قرآن کے حافظ طلباء شریک ہوں مسابقہ میں یاد داشت کے ساتھ حسن ترتیل حسن صوت اور تجوید وقواعد کا بھی جائزہ لیا جائے گا اس کے جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے ممتحن وحکم کی حیثیت علماء وحفاظ تشریف لا رہے ہیں ۔مسابقے کی صدارت جناب حافظ محمد احسان صاحب فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب حضرت مولانا مفتی محمد طلحہ ندوی اور جناب قاری صہیب صاحب تشریف لارہے ہیں۔