بہار میں دیگھا اور سون پور کو جوڑنے کے لیے دریائے گنگا پر 6 لین کا پل بنایا جائے گا

تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو بہار کے دیگھا اور سون پور کو جوڑنے کے لیے دریائے گنگا پر 4.56 کلومیٹر طویل، 6 لین والے پل کی تعمیر کو منظوری دی۔کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ پروجیکٹ کی کل لاگت 3,064.45 کروڑ روپے ہے جس میں 2,233.81 کروڑ روپے کی سول تعمیراتی لاگت بھی شامل ہے۔ یہ پل ٹریفک کو تیز اور آسان بنائے گا جس کے نتیجے میں ریاست بالخصوص شمالی بہار کی مجموعی ترقی ہوگی۔ اس سے ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کے لیے براہ راست روزگار پیدا ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو مقررہ تاریخ سے 42 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔قابل ذکر ہے کہ دیگھا (پٹنہ اور دریائے گنگا کے جنوبی کنارے پر واقع ہے) اور سون پور (سارن ضلع میں دریائے گنگا کا شمالی کنارہ) فی الحال صرف ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ریل کم روڈ پل کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ اس لیے موجودہ سڑک کو سامان اور اشیاء￿ کی نقل و حمل کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس پل کی تعمیر کے بعد سامان اور اشیاء￿ کی نقل و حمل کی جا سکے گی۔