تاثیر،۲۷ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سنچورین ؍نئی د ہلی ، 27دسمبر:میزبان جنوبی افریقہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔گیند بازوں نے پہلی اننگز میں صرف 245 رنز کے اسکور پر ٹیم انڈیا کے مضبوط بیٹنگ آرڈر کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ تجربہ کار فاسٹ باؤلر ربادا نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ڈین ایلگر بیٹنگ شاندار مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تجربہ کار بلے باز ڈین ایلگر کی اننگز کی بدولت باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ٹیم انڈیاکیخلاف اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان نے پہلے دن بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ربادا کی تیز گیند بازی کے سامنے انڈیا صرف 245 رنز بنا سکا۔ کے ایل راہل نے سنچری کھیل کر ٹیم کی عزت بچائی۔ روہت شرما، کوہلی، شریس ایئر اور شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اس فارمیٹ کو خیرباد کہنے والے جنوبی افریقی لیجنڈ نے دھماکہ خیز کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کو ابتدائی دھچکے کے بعد انہوں نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ تیز شاٹس لگا کر ٹیم کو 150 رنز سے بھی آگے لے گئے۔ 79 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ڈین ایلگر نے 10 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد بھی کھل کر بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے ہر ہندوستانی گیند باز کے خلاف جم کر کلاس لگائی ۔ 140 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد اس بلے باز نے 19 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی انڈیا کے خلاف تیسری اور کیریئر کی 14ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔واضح ہو کہ سنچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں انڈیا نے کے ایل راہل کی سنچری کے دم پر 245بناسکی ، جس کے جواب جنوبی افریقی ٹیم نے محض تین وکٹ گنوا کر 194رن بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے ، جس میں ڈین ایلگر کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

