تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کٹک، 29 دسمبر: راجستھان واریئرز کے خلاف 28-38 کی ٹھوس جیت کے بعد جی ایم آر گروپ کی ملکیت والی فرنچائزی تیلگو یودھا گجرات جائنٹس کے خلاف آنے والے میچ میں اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جب دونوں ٹیمیں آج شام جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں دو جیت کے ساتھ، یودھا فی الحال چھ پوائنٹس کے ساتھ لیگ اسٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔
تیلگو یودھا اور گجرات جائنٹس رواں سیزن میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ الٹیمیٹ کھو-کھو کے افتتاحی سیزن میں تیلگو یودھا اور گجرات جائنٹس دو مواقع پر آمنے سامنے ہوئے، جہاں تیلگو یودھا نے گجرات کو 66 اور 23 پوائنٹس کے مارجن سے ہرایا۔
میچ سے پہلے تیلگو یودھا کے کپتان پرتیک وائیکر نے کہا، ’’ہم گجرات جائنٹس کے خلاف اپنے پچھلے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے اگلے میچ کولیکر پراعتماد ہیں۔ حالانکہ ہم کبھی بھی کسی ٹیم کو کم نہیں سمجھتے۔ ہم اپنے پریکٹس سیشنز میں بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ محنت بالآخر رنگ لائے گی۔ گزشتہ میچ نے ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا میچ ہمارے شائقین کے لیے خوشیاں لائے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم کل اپنی رفتار کو برقرار رکھیں گے۔‘‘
یودھا فی الحال اس سیزن میں ٹیم کے کل پوائنٹس، ٹیم اٹیکنگ پوائنٹس اور ٹیم ٹچ پوائنٹس میں شماریاتی چارٹس میں سرفہرست ہیں۔ فارم میں چل رہے آل راونڈر کپتان پرتیک وائیکر نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں کل18 وزیر پوائنٹس کے ساتھ وزیر چارٹ میں نمبر ون پوزیشن اور 4 پول ڈائیوس کے ساتھ ٹوٹل پول ڈائیوس چارٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایک اور اہم آل راونڈر راہل منڈل نے اپنے کپتان کو بہترین تعاون فراہم کیا ہے۔ جو مجموعی ڈائیو پوائنٹس ٹیبل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ کپتان پرتیک وائیکر اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دفاعی محاذ پر تیلگو یودھا کے آدتیہ گنپولے نے اپنی ٹیم کا دفاع کرنے میں سب سے زیادہ وقت میٹ پر گزارا ہے۔ 05:37 منٹ کے ساتھ ٹاپ ڈیفنڈرز چارٹ میں سرفہرست ہے۔ پرتیک وائیکر اپنی چستی کے ساتھ قریب سے تعاقب کرتے ہوئے دفاع میں 05:09 منٹ کا وقت گزاراہے۔
دوسری طرف گجرات جائنٹس دو جیت کے بعد لیگ اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فارم میں موجود تجربہ کار اس مقابلے میں ابھینندن پاٹل اور فیضان پٹھان پر مضبوط انحصار کے ساتھ اپنی مسلسل تیسری جیت کا ہدف رکھیں گے۔

