تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار ،بنگال اور جھارکھنڈ سمیت پڑوسی ملک “نیپال” کی ٹیم بھی ٹورنا منٹ ہوگی شامل_
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) سابق مرکزی وزیر تسلیم الدین کے یوم پیدائش پر ارریہ ارریہ شہر کے قلب میں واقع سبھاش اسٹیڈیم میں تسلیم الدین میموریل بین ریاستی فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ 4/ جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے، اس ٹورنامنٹ منٹ میں بہار، بنگال اور جھارکھنڈ سمیت پڑوسی ملک نیپال کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے اور اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مورخہ 15جنوری کو کھیلا جائیگا۔ یہ تمام جانکاری ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ منتظمین نے دیں۔ منتظمین نے مزید بتایا کہ۔ یہ ٹورنامنٹ ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ کے زیرِ نگرانی ہونا ہے، ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ کے صدر ستین شرن اور سکریٹری اشتیاق عالم نے جمعہ کو نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح 4 جنوری کو تسلیم الدین کے یوم پیدائش پر ہوگا۔ جس میں تسلیم الدین کے چھوٹے بیٹے اور حکومت بہارکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر شاہنواز عالم ہوں گے جبکہ ارریہ لوک سبھا کےایم پی پردیپ کمار سنگھ، قانون ساز کونسل ڈاکٹر دلیپ جیسوال، ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم اور ارریہ کے ایم ایل اے عابد الرحمٰن بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔سیکرٹری اشتیاق عالم نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا آغاز 4 جنوری کوہوگا اور فائنل میچ 15 جنوری کو کھیلا جائیگا، جس میں کل 12/ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ اکاون ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ رنر ٹیم کو اکتیس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر ستین شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم، پی آر او تنزیل کے علاوہ احمد جھنّو، ذکی اختر انصاری، ذکی الہدیٰ، معتصم زبیری، صادق ہاشمی چمپو، صدرعالم، سکندر پاسوان، عبدالغفار، محمد وقار اور سنجر عالم سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔

