نتیش کمار کی قیادت میں پارلیمنٹ انتخاب میں پارٹی پرچم لہرانے میں کامیاب ہوگی: مادھو/ ڈاکٹر انتخاب الحق

تاثیر،۳۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 30 دسمبر:-جنتا دل یونائیٹڈ کے دربھنگہ ضلع مہا نگر صدر مادھو جھا و دربھنگہ ضلع مہانگر تعلیمی شعبہ کے صدر ڈاکٹر انتخاب الحق نے بہار کے ترقی پسند وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی کا اتفاق رائے سے قومی صدر منتخب ہونے پر دربھنگہ سمیت ملک کے مختلف صوبوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہرطرف سے قومی صدر بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مادھو جھا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قومی صدر بننے کے ساتھ ہی جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی میں مزید مضبوطی فراہم ہوگا اور موصوف کی نگرانی میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر ملک میں سکہ جمانے میں کامیاب ہو نگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ اس لوک سبھا الیکشن میں ان کی قیادت میں ایک نیا باب لکھے گی وہیں دوسری جانب دربھنگہ مہانگر تعلیمی شعبہ کے صدر ڈاکٹر انتخاب الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی کے لئے بہت ہی خوشی کا دن ہے کیوںکہ آج بہار ہی نہیں بلکہ ملک مشہور و معروف ترقی پسند وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی کے لیڈران نے ایک مرتبہ پھر پارٹی کا قومی صدر منتخب کر یہ بتا دیا کہ پارٹی کو زندہ رکھنے اور اسے اونچائی پر ایک ہی شخص لے جاسکتے ہیں وہ شخص ہے نتیش کمار یہی وجہ کر پارٹی کے لیڈران نے صدر بنا کر پارٹی کو ایک اچھا پیغام دینے کا کام کیا ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پارٹی کا قومی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے والوں میں دربھنگہ انتہائی پسماندہ سیل کے ضلع صدر ایشور منڈل، اقلیتی سیل کے نواب اختر، ایجوکیشن سیل کے ڈاکٹر انتخاب الحق، نائب صدر کم ضلع بیس نکاتی صدر وجئے رام، ٹھاکر ایشور پرساد سنگھ عرف بٹو سنگھ، راجیو سنگھ ، اقبال راعین، اروند جھا، دیپک سنہا، شیام منڈل، ششی چندر پٹیل، نندو رائے، اشوک جھا، گوری پاسوان، کیشوری داس، جتیندر رام، اشرف، اودھیش پاسوان، نوشاد گورے ، زمیدل، ابھیشیک جھا، اصغر نداف ، رنجیت جھا، دیپک جیوتی، گھنشیام سریواستو، راجیشور رانا، رضوان آزاد، شنکر سنگھ، طالب علم جے ڈی یو کے صدر آصف کمال، مزمل، صادق ، اسپورٹس سیل کے ضلع صدر امرناتھ کمار، ابھیشیک سنگھ، رام کمار جھا، انکت کمار جھا، وغیرہ سمیت تمام عہدیداران و کارکنان نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔