تاثیر،۳۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سلی گوڑی، 31 دسمبر:بھکتی نگر پولس تھانہ نے اسکوٹر چوری کے معاملے میں تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شرپسندوں کے نام پریتم منڈل، راجن رائے اور وجے رائے ہیں۔ یہ سبھی سلی گڑی کے رہنے والے ہیں۔
پولس ذرائع کے مطابق سلی گڑی میں پلینیٹ مال، پی سی متل اور ایکروپولس مال کے سامنے سے چار اسکوٹر چوری ہوئے ہیں۔ جس کی شکایت تھانے میں درج کرائی گئی۔ درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی۔ اس کے بعد خفیہ اطلاع ملنے پر تین بدمعاشوں کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کے بعد اسکوٹر برآمد کر لی گئی۔ جس کے بعد اتوار کو جب گرفتار مجرموں کو سلی گڑی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے انہیں سات دن کے لیے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔