منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

تاثیر،۳۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 31 دسمبر: منی پور پولیس اور آسام رائفلز کی مشترکہ کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے آج دی گئی رسمی اطلاع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ، کاکچنگ، تھوبل اور کانگ پوکپی اضلاع کے حساس علاقوں میں تلاشی مہم چلائی۔
آپریشن کے دوران امپھال مشرقی ضلع میں پورم لکلی ہل کی چوٹی پر لتن پوکپی کی مدر رج لائن میں 12 بنکروں کو تباہ کیا گیا اور مندرجہ ذیل اشیاء برآمد کی گئیں، 1 سی ایم جی، 9 ایچ ای 36 نمبر ہینڈ گرنیڈ، 15 ٹیوب لانچنگ، 12 ٹیوب لانچنگ رنگ، 12 ایچ ڈی کارتوس، 4 گرینیڈ کیپس، 36 عدد کے 16 پرانے ہینڈ گرنیڈ، 1 گرینیڈ کی چابی، 36 منی فلیئر گرین کارتوس برآمد ہوئے۔
جبکہ ضلع تھوبل سے 1 دیسی ساختہ 303 رائفل بغیر میگزین، 1 سٹن گن، 3 اسٹن گولے، 2 ٹائر سموک شیل ، 1 ٹائر اسموک شیل، 1 اسٹن گرینیڈ، 2 چائنیز ہینڈ گرنیڈ، 36 ایچ ای ،2 گرینیڈ،90نمبر کے دو گرینیڈ ، 1 چائنیز واکی ٹاکی، 1 موٹرولا ہینڈ سیٹ، 1 بلٹ پروف پلیٹ، 1 بلٹ پروف جیکٹ، 2 9 ایم ایم سی ایم جی میگزین، 303 بور ایل ایم جی میگزین، 5 اے کے سیریز کے کارتوس، 303 رائفل کی 3 گولیاں، ایک اسموک گرینیڈ ڈبلیو پی برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔