وزیر اعلیٰ نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی کو ان کے یوم وفات پرقلبی خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ 01 جنوری 2024:وزیراعلی جناب نتیش کمار نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی جی کے یوم وفات کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگھا، ہرنوت میں کویراج رام لکھن سنگھ اسمرتی واٹیکا جاکر اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی جی کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے والد کویراج آنجہانی رام لکھن سنگھ جی اور اپنی اہلیہ آنجہانی منجو سنہا جی کے مجسموں پربھہ گلپوشی کر کے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ کے بڑے بھائی جناب ستیش کمار، بیٹے نشانت کمار اور خاندان کے قریبی لوگوں نے بھی مجسمہ پرگلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری،رکن پارلیمنٹ جناب کوشلندر کمار،رکن پارلیمنٹ جناب انیل ہیگڑے،رکن اسمبلی جناب جتیندر کمار، ایم ایل اے جناب ہری نارائن سنگھ، قانون ساز کونسل کے رکن جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، قانون ساز کونسل کے رکن للن صراف، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین جناب ادے کانت مشرا، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن جناب منیش کمار ورما، بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین جناب افضل عباس، بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین جناب محمد ارشاد اللہ، جے ڈی یو کے قومی ترجمان جناب راجیو رنجن، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب انوپم کمار،عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری اور پٹنہ ڈویژن کے کمشنرجناب کمار روی، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈی ایم پٹنہ مسٹر چندر شیکھر سنگھ، نالندہ کے ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکر، آئی جی پٹنہ زون مسٹر راکیش راٹھی،ایس ایس پی پٹنہ مسٹر راجیو مشرا، ایس پی نالندہ مسٹر اشوک مشرا اور بہت سے سماجی اور سیاسی کارکنان، معززین، خیر خواہ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ کے بھگوتی مندر میں پوجا کی اور ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ کلیان بیگھہ اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش تھے۔ وزیراعلیٰ نے مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔