منی پور: موریہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 فوجی زخمی

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 02 جنوری : منی پور میں تشدد کے تازہ ترین واقعے میں بندوق بردار حملہ آوروں نے منگل کی صبح پولیس کمانڈوز کو لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ سیکورٹی فورسز کو لے جانے والی یہ گاڑیاں میانمار کے سرحدی شہر موریہ کی طرف جا رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق جب سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی تھیں تو مسلح حملہ آوروں نے آر پی جی سے ریاستی کمانڈوز پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 4 سی ڈی او اور ایک بی ایس ایف سے بتائے گئے ہیں ۔ زخمی فوجیوں کو آسام رائفلز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے پوری ریاست میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔