تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد سوہانا خان اور اگستیہ نندا کی ڈیٹنگ کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔ اس پر مہر آہوجا نے اپنا ردعمل دیا ہے۔فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی سہانا خان کے افیئر کی بحث شروع ہوگئی تھی۔ شاہ رخ کی بیٹی سہانا کا نام امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا سے جوڑا گیا ہے۔ دونوں فلم ‘دی آرچیز’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اب ‘دی آرچیز’ سے شہرت پانے والے مہر آہوجا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ‘مجھے سہانا اور اگستیہ کے رشتے کے بارے میں یقین نہیں ہے۔ مہر کے اس بیان کے بعد سہانا اور اگستیہ کے رشتے پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ‘دی آرچیز’ میں ان کے کئی رومانوی مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔
فلم ‘دی آرچیز’ میں سہانا کا کام شائقین کو پسند نہیں آیا لیکن اگستیہ نندا کے کام کو بہت سراہا گیا۔ فلم ’دی آرچیز‘ کے بعد سہانا کسی فلم کے لیے راضی نہیں ہوئیں، لیکن اگستیہ کی فلم ’اکِیس‘ ناظرین کے سامنے آنے والی ہے۔

